• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا کا مشہور سوئیٹر 11 لاکھ ڈالرز میں نیلام

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

آنجہانی شہزادی ڈیانا کا ’کالی بھیڑ‘ والا مشہور سوئیٹر 11 لاکھ ڈالرز سے زائد میں نیلام ہوگیا۔

سرخ رنگ کا یہ سوئیٹر شہزادی ڈیانا نے 1981ء میں ایک پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور اس وقت ان کے شوہر کنگ چارلس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈیانا کے اس مشہور سوئیٹر کو 90 ہزار ڈالرز میں فروخت کرنے کی امید کی جا رہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ نایاب سوئیٹر کہیں کھو گیا تھا جسے بعد میں ڈھونڈنے کے بعد نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید