• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کا پرستار وینٹی لیٹر پر ’جوان‘ دیکھنے پہنچ گیا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ کنگ خان کا ایک پرستار وینٹی لیٹر پر ہونے کے باوجود فلم دیکھنے پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا انفلوئینسر روہت گپتا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کا مداح وینٹی لیٹر پر ہونے کے باوجود سنیما گھر گیا اور فلم دیکھی۔

اس پرستار کا نام انیس فاروقی ہے، کئی سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کی توجہ انیس کی طرف دلائی ہے۔

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان کے دیگر اہم اداکاروں میں نین تارا، ثانیہ ملہوترا اور وجے سیتھوپتی بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید