• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو چھ رنز کی اپ سیٹ شکست دیدی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے مضبوط ٹیم بھارت کو چھ رنز کی اپ سیٹ شکست دے دی۔ جمعے کی شب کولمبو میں بھارتی ٹیم ایک گیند پہلے 259رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ مستفیض الرحمن نے تین، تنظیم حسن نے ڈیبیو میچ میں دو اورمہدی حسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اتوار کو فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ شمبن گل نے133گیندوں پر121رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما صفر، تلک ورما پانچ، کے ایل راہول19، ایشان کشن پانچ، سوریا کمار یادیو26 اور رویندرا جڈیجا سات رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ بنگلہ دیش نے 8 وکٹ پر 265 رنز بنائے۔ کپتان شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے ۔28 کے مجموعی اسکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے۔ توحید ہردوئے 54 اور نسوم احمد نے44 رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید