• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ، سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو پریما داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے 16ایشیا کپ ہوئے ہیں سری لنکا کو بارہ فائنل کھیلنے اور چھ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔گذشتہ سال دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔سری لنکا کے کھلاڑی مہیش ٹھیکشانہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میچ سے باہر ہوگئے۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔مہیش ٹھیکشانہ کی جگہ سہان ارچشیگھے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔سری لنکا کی ٹیم فیورٹ پاکستان کو شکست دے کر سب کو حیران کرچکی ہے۔پاکستان کو ہرانے کے بعد کپتان داسن شناکا نے کہا تھا کہ ہمیں لاتعداد پیغامات ملے جس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے تو ہمیں ہارٹ اٹیک سے دوچار کردیا تھا۔مسلسل دوسرے سال فائنل کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔فائنل سے قبل بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔ سپر فور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا نے دو دو میچ جیتے اور ایک ایک میچ میں شکست ہوئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش دو دو میچوں میں شکست سے دوچار ہوئیں اور ایک ایک میچ جیتا۔دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ نہ بناسکیں۔بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ویرات کوہلی سمیت پانچ کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا لیکن فائنل میں وہ مکمل ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

اسپورٹس سے مزید