• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16گیندوں پر پانچ وکٹ، محمد سراج شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ، دکن سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور کے بیٹے29 سالہ بھارتی فاسٹ بولر محمدسراج نے ایشیا کپ فائنل میں تباہ کن بولنگ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں تیز ترین پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی 16 گیندوں پر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ اس میں ایک اوور میں چار شکار بھی شامل تھے۔ان کا کہنا تھاکہ زندگی کا بہترین اسپیل کیا ، پلیئر آف دی میچ کی رقم گرائونڈ اسٹاف کو دوں گا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں چار وکٹ گنوانے کے بعد ہاردیک پانڈیا اور ایشان کشن نے جو بیٹنگ کی اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کیخلاف پانچ شکار کرنے والے کلدیپ یادیو نے ٹورنامنٹ میں 9وکٹیں لیں اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

اسپورٹس سے مزید