• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ٹیموں کا ایشیا کپ کرکٹ ستمبر میں امارات میں کرانے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میڈیا ذرائع کے مطابق ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس میں ایشیا کپ 5سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ جس میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی میچز دبئی اور ابو ظبی میں ہوں گے۔ اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نےکہا تمام ممبران اس بات پرمتفق ہیں کہ اے سی سی پلیٹ فارم میں کسی کو سیاست نہیں لانی چاہیے۔ ایشیا کپ کا شیڈول بھارت کوبھیجنا ہے، اس کے بعد ہی ایونٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے ایشیا کپ سے پہلے یو اے ای میں پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ملکی کرکٹ سیریز کی بھی تصدیق کر دی ۔