کراچی (اسٹاف رپورٹر) احسن رمضان انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ دیگر پاکستانی کھلاڑی 6 ریڈ کیٹیگری سےباہر ہوگئے۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں احسن رمضان نےکوارٹر فائنل میںبھارت کے مایور گرگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دی۔6 ریڈ اسنوکر میں محمد آصف، شاہد آفتاب اور احسن رمضان کو شکست کا سامنا رہا۔