• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شاہینز نے پہلا ون ڈے جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز نے دورئہ انگلینڈ میں پہلے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی کرکٹ کلب سلیکٹ الیون کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ۔ بیکنھم میں بارش کے سبب 50 اوورز کا یہ میچ 28 اوورز تک محدود کردیا گیا ۔ میزبان ٹیم 187 پر آؤٹ ہوگئی۔ شاہینز نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ملنے والا 204 رنز کا ہدف 27.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ حیدرعلی 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل نے 72 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ان کی شراکت میں 129 رنز بنے۔
اسپورٹس سے مزید