• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ بال تنازع شدت اختیار کر گیا، پی ایس بی کا فیڈریشن کو شوکاز نوٹس

  کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کے حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ۔ پی ایس بی نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کے نتائج سے متعلق غلط دعوے کا جواب نہ دینے پر نیٹ بال فیڈریشن کو شوکاز نوٹس جاری کرکے سات دن میں تحریری وضاحت طلب کی ہے دوسری صورت میں 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ خط کا جواب16جولائی کو بھیج دیا گیا ہے، جو بین الصوبائی رابطے کی وزارت اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کو موصول ہوچکا ہے، پی ایس بی کو نہ ملنا حیرت انگیز ہے۔ پی ایس بی کے مطابق چیمپئن شپ میں سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔