کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 264 رنز بنائے تھے۔ سدھر سن نے 61 رنز بنائے۔ رشابھ پنت 37رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ بین اسٹوکس نے دو وکٹ حاصل کئے۔ بدھ کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز کے ایل را ہول 46، جیسوال 58 اور کپتان شبمن گل 12رنز بناسکے ۔ پہلی وکٹ پر94رنز بنے۔