• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوروٹ ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے عظیم ترین رن اسکورر بن گئے

مانچسٹر (جنگ نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف مانچسٹر میں اپنے کیریئر کے 157ویں ٹیسٹ میں سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ کے 168 ٹیسٹ میں 13 ہزار 3378 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ انہوں نے کیریئر کی 38ویں سنچری بنائی اور کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہوگئے ۔ روٹ نے 50 یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلنے میں بھی جیک کیلس اور پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، یہ ان کا 104واں موقع تھا، جو ٹنڈولکر کے 119 بار کے ریکارڈ کے بعد دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔