• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کسی بھی ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کم ترین اسکور پر آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیاکپ فائنل میں سری لنکا 50 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ یہ ایشیا کپ ہی نہیں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے کسی بھی فائنل کا کم ترین اسکور ہے۔ فائنل کا فیصلہ 129گیندوں پر ہوا جو گیندوں کے اعتبار سے مختصر ترین ون ڈے انٹر نیشنل میچ تھا۔ آئی سی سی فل ممبر ٹیم کے کم سے کم اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ بھی سری لنکا نے اپنے نام کرلیا۔ ایشیا کپ سری لنکا اور بھارت کے درمیان ون ڈے کی تاریخ کا تیسرا مختصر ترین میچ ہے۔ 2020 میں نیپال اور امریکا کا میچ 17.2اوورز جبکہ 2001 میں سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 120 گیندوں میں مکمل ہوا تھا۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 2021 چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 40 اوورز کا ہوا تھا۔ بارش کےسبب دونوں اننگز کو 20 ، 20 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2019 میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کا فائنل46.5 اوورز میں مکمل ہوا تھا ۔ میچ بارش سے متاثر ہوا تھا۔ 2000 کے شارجہ کپ فائنل میں بھارت سری لنکا کے خلاف 54 پر آئوٹ ہوگیا تھا۔ بھارت نے 37 گیندوں میں ہدف حاصل کرکے تیز ترین فائنل جیتا۔

اسپورٹس سے مزید