جاپان میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق ہر 10 میں سے 1 جاپانی شہری کی عمر 80 سال سے زائد ہو گئی، پہلی مرتبہ 10 فیصد سے زائد جاپانی 80 یا اس سے زائد عمر کے ہو چکے ہیں۔
جاپان میں 65 یا اس سے زائد عمر کی آبادی 29.1 فیصد ہو گئی ہے، 2040 تک جاپان کی بزرگ آبادی 34.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے جاپانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جاپان میں بزرگ آبادی کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔