• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالینڈ کی ڈائری… راجہ فاروق
ہالینڈ کی عدالت نے سا بق کر کٹر خالد لطیف کو 12سال کی سزا سنا دی، ان پر ڈچ سیاستدان گیرٹ گیئرٹ ویلڈر کے قتل کےلئےاکسانے کےلئے انعام کی رقم کا اعلان تھا، گیئرٹ ویلڈر اکثر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کرتا رہتا تھا اس بات کے امکا نات ہیں کہ ہالینڈ پاکستانی حکومت سے گرفتاری میں مدد طلب کرے۔ اس وقت وطن عز یز پاکستان بہت سارے مسائل کا شکار ہے، خاص طور پر مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ،اورسیز پاکستانی بھی ملکی صورتحال پر فکر مند ہیں، ہر محفل، ہر تقریب میں ملکی صور تحال زیربحث ہوتی ہے۔ اورسیز پاکستانی ملک کو خو شحال دیکھنا چاہتے ہیں، اس میں رتی بھر مبالغہ نہیں کہ اورسیز پاکستانی وطن سے دور رہ کر بھی وطن سے گہری محبت رکھتے ہیں اور وہ وطن کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تا کہ وطن عزیز اس مسائلستان کی دلدل سے نکل سکے ،اورسیز پاکستانیوں نے ہر مصیبت کی گھڑی میں اپنے ہمو طنوں کا ساتھ دیا پاکستان آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عرصہ دراز سے کوشاں ہیں جبکہ یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستانی اور کشمیری تنظیمیں بھی کشمیر کاز کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہیں، یہ تمام تر کاوشیں جاری رہنی چاہئے اس وقت ہمیں اپنے وطن کے وقار اورآن کا خیال کرنا ہوگا، ہندوستانی لابی پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈہ اور الزام تراشی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتی۔ اگرچہ ہمارے حا لات آج اچھے نہیں کل اچھے ہو جائیں،نا امیدی گناہ ہے، قوموں کی زندگی میں بڑے نشیب و فریز آتے ہیں، ہر پاکستانی کو وطن کا سوچنا ہوگا اورسیز پاکستانیوں کو اپنی رقوم بنکوں کے زریعے بھیجنا ہوں گیں، ہنڈی وغیرہ کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا اس مشکل گھڑی میں اورسیز پاکستانیوں کو اپنے آبائی گاوں شہروں اپنے خاندانوں میں مستحقین افراد کی مد کرنا ہو گی، شکوہ شب ظلمت سے تو کہیں بہتر ہے کہ انسان اپنے حصے کادیا جلاتے جائے، ہمیں عملی طور پر کچھ کرنا ہوگا مجھے اس بات پر مکمل یقین ہے کہ ذ را نم ہو تو یہ مٹی ذرخیز ہے ساقی ۔اللہ تعا لی پاکستان کو اپنے حبیب پاک اور آپ کی آل پاک کے صدقے ترقی و خو شحالی عطا فرمائے۔ علاوہ ازیںہالینڈ کے مختلف شہروں میں عید میلاد لنبی ﷺ کی مناسبت سے نعتیہ اور میلادالنبیﷺ کی محافل، سیرت کانفرنسوں کا آغاز ہو گیا ہے پاکستان سے بھی معروف نعت خوانان مصطفیٰ کی آمد کاسلسلہ جاری ہے، ادارہ منہاج القران ، اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر اور دیگر مساجد اور دینی مراکز میں 12روزہ محافل میلاد النبیﷺ شروع ہو چکی ہیں، جلوسوں اور ریلیوں کا بھی آ غاز ہو گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس مبارک مہینے میں ہمیں عملی طور سیرت النبی ﷺپر چلنے اور اپنی زندگیاں بدلنے کا عہد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یورپ سے سے مزید