• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فشری، جیٹی کے قریب ڈاکو سمندر میں چھلانگ لگانے سے ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکس تھانے کی حدود فشری گیٹ نمبر5 جیٹی کے قریب دوران ڈکیتی پولیس کو دیکھ کرنامعلوم ڈاکو نے سمندرمیں چھلانگ لگا دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق 2ڈاکو لوٹ مارکررہے تھے ،ہلاک ہو نے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،عمر 20سے 22برس ہے،پولیس کےکہناہے کہ واردات کے دوران موقع پر موجود شہریوں نے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش کی اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نےایک ڈاکو کو موقع سے گرفتار کرلیا،پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ ،لوڈ میگزین شہری سے چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید