کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس مقابلے، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں الزام ثابت ہونے پر ملزمان زبیر اور شہباز کو مجموعی طور پر گیارہ،گیارہ سال قید کی سزا سنادی،عدالت نے ملزمان کو چالیس ہزار فی کس جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔