کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں اہم تبادلے کر دئے گئے گریڈ 20 کےسید عمران اقبال زیدی کو ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرریکوری ریسورس اینڈ جنریشن تعینات کر دیا گیا جبکہ یہاں سے گریڈ20 کے افسرمحمد ثاقب کا تبادلہ کر کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈپار ٹمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن لگایا گیا ہے اورگریڈ 19 کے ساجدنظام سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے سی ای او واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمد نے ایک اور اہم تعیناتی گریڈ 20 کےچیف انجینئر نجیب احمد کو انچارج سب سوائل واٹر پوسٹ کر کے کی ہے اس کےکے علاوہ دیگر سپرنٹنڈننگ انجینئرز اور ایکسئنز کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں۔