• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ پرائیویٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گا

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان پوسٹ نے کراچی کی دن بدن بڑھتی ہوئی تشویش ناک لاء اینڈ ارڈر سچویشن کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا ہے اس کے شہر میں قائم تمام پوسٹ افسز سے جنرل پوسٹ افس میں رقوم کی ترسیل پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے ذریعے کاروائی جائے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ رقوم کی جنرل پوسٹ افس سے اسٹیٹ بینک اف پاکستان اور نیشنل بینک اف پاکستان ترسیل بھی پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی سے ہی کروائی جائے۔