لاہور(خصوصی نمائندہ)صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کے گھر پر حملے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔جس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جمعرات تک گرفتار کرکےقرارواقعی سزادی جائےورنہ ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔