لاہور (کرائم رپورٹر ) پولیس حکام کے مطابق اچھرہ سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا نامعلوم شخص سروسز ہسپتال میں چل بسا۔ بادامی باغ ریلوے پھاٹک نمبر 3 کے قریب ایک شخص مردہ حالت میں ملا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفین کی شناخت نہ ہو سکی، عمریں 50 سال کے قریب ہیں۔