• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں وکلاء برادری کے اعزاز میں افطاری ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری سمیت وکلاء برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ ایک ورکر جیالے ہیں اور عوام میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی نیکیاں اور برکات سمیٹنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کا انصاف کے حصول میں ایک اہم کردار ہیں اورہ وکلاء نے جمہوریت کے تسلسل اور استحکام کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔
لاہور سے مزید