لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے چھ سالہ وقفے کے بعد 2026ء میں جماعت ہشتم کے امتحان کی باقاعدہ بحالی کا اعلان کیا ہےیہ امتحان 9 مارچ 2026ء سے شروع ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 9 اپریل 2026ء کو متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرِ تعلیم کے وژن کے مطابق، PECTAA کی نو تشکیل شدہ قیادت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد موسیٰ علی بخاری کی سربراہی میں، منیجنگ ڈائریکٹر (اکیڈمکس) اور ٹیکنیکل ماہرین کی ٹیم کے تعاون سے نظامِ امتحانات میں ہمہ گیر اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔تقریباً دس لاکھ امیدوار صوبہ بھر کے 5,714 امتحانی مراکز میں امتحان میں شرکت کرینگے، جہاں لگ بھگ 26,000 نگران تعینات ہوں گے۔ اس عمل کی نگرانی ضلعی سطح پر قائم آپریشنل کمانڈ اسٹرکچرز، ڈیجیٹل سینٹر میپنگ اور مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے کی جائے گی،