لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے جوڑے پل پر مریم نواز ماں اور بچہ صحت مرکز کی ری ویمپنگ منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا-سنگ بنیاد کی تقریب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد وحید گل سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور منصوبے کے آغاز کو علاقے کے لئے خوش آئند قرار دیا-شرکاء نے حکومت پنجاب کے صحت کے شعبے میں عملی اقدامات اور عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا- صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ماں اور بچے کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت پرانے صحت مراکز کو جدید تقاضوں کے مطابق ری ویمپ کیا جا رہا ہے-صوبائی وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کو شفاف، معیاری اور باوقار طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی-اہل علاقہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور منصوبے کی جلد تکمیل کی امید ظاہر کی - صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جدید سہولیات سے آراستہ مریم نواز میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔