• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزارات پر افطار کے اجتماعات کیلئے جامع اور مؤثر انتظامات مکمل، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن اور مزارات پر بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبہ بھر کے مزارات پر افطار کے اجتماعات کے لیے جامع اور مؤثر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔یہ بات سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتا دربار پر افطار کے موقع پر زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ محکمہ اوقاف پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے خود افطار کے وقت دربارِ داتا گنج بخشؒ کا دورہ کیا، زائرین کے درمیان بیٹھ کر افطاری کی اور براہِ راست ان سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایات کی بھی عکاسی کرتا ہے، جن کے مطابق اعلیٰ انتظامیہ کو عوام سے براہِ راست رابطہ رکھ کر شفاف، مؤثر اور بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
لاہور سے مزید