• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کا بلوں کی ادائیگی کا نظام جدید خطوط پر استوار، صارفین کیلئے متبادل سہولیات میں اضافہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لیسکو نے بلوں کی وصولی کے نظام کو مزید مؤثر، محفوظ اور تیز تر بنانے کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار کو جدید ذرائع پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان پوسٹ کے ذریعے بل وصولی یکم اپریل 2026 سے بند کی جا رہی ہے ، صارفین کو بعض اوقات ادائیگی ظاہر نہ ہونے کی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق پانچ فیصد سے بھی کم صارفین پوسٹ آفس کے ذریعے بل جمع کروا رہے تھے، لہٰذا ان محدود صارفین کو متبادل ڈیجیٹل اور بینکنگ ذرائع استعمال کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے
لاہور سے مزید