لاہور(خبرنگار)انسانی حقوق کے علمبردار پاکستان مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا کی رہائش گاہ پر مسیحی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سماجی رہنماؤں کا ایک ہنگامی اجلاس و فکری نشست کاانعقاد ہوا جس میں حق جدا گانہ طریقہ انتخاب حلقہ بندیوں کے ساتھ کی بحالی کے لئے جاری جہدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور 27 فروری کو پریس کلب لاہور کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان، اس اجلاس کی میزبانی پاکستان مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا ودیگر نے شرکت کی۔