• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، سہیل شوکت

لاہور(خبرنگار)مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں قائم صنعت زاروں کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے اس حوالے سے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ادارے صنعت زار کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر کے تمام صنعت زاروں کی اپ گریڈیشن کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں ۔
لاہور سے مزید