• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں لاکھوں کے  ڈاکے، شہری نقدی، موبائلز و قیمتی سامان سے محروم

لاہور،مانگا منڈی(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) مانگامنڈی میں ڈاکو یعقوب سے 5 لاکھ نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، جوہر ٹاؤن میں عنصر سے 4 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل ، کاہنہ میں رمضان کے گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چار موبائل اور چار ہزار روپے ، سبزہ زار میں فضل عباس کی دکان میں گھس کر 11ہزارکاسامان، شاہدرہ میں عثمان سے 9 ہزار روپے اور موبائل،اسلام پورہ میں صہیب علی سے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے اور موبائل،گلشن راوی میں حبیب سے 25 ہزار روپے و فون ، سبزہ زار میں حسیب سے 50 ہزار روپےو فون،شاد باغ میں وسیم اقبال سے 11 ہزار روپے اور موبائل،ہنجروال میں امجد سے 2 لاکھ 52 ہزار روپے اور موبائل ،رائیونڈ سٹی میں شاہزیب سے 20 ہزار روپے اور فون، نشتر کالونی میں رضوان سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے وموبائل ،گرین ٹاؤن میں متین کے چھوٹے بھائی سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے وفون ،نو لکھا میں خالد سے 2 لاکھ 30 ہزار روپےو فون،بھاٹی گیٹ میں شہری سے 1 لاکھ 10 ہزارو فون،کوٹ لکھپت میں آصف سے 3 لاکھ 70 ہزارو موبائل فون ، رائیونڈ سٹی میں شاہد سے موٹرسائیکل ، موبائل اور 35ہزار روپے ،سندر روڈ پر کریانہ سٹور کے مالک سے مبینہ طور پر 18 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ ساندہ، ہنجروال، جوہر ٹاؤن، ڈیفنس، جنوبی چھاؤنی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، مصطفی ٹاؤن، مزنگ سے کاریں اور مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد، راوی روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلامپورہ، شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

لاہور سے مزید