اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ علاقائی مسابقتی ٹیرف کے ذریعے برآمدی شعبے کیلئے توانائی کی استطاعت کو فروغ دینا، قابل اعتماد توانائی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ موجودہ مشکل وقت میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے اہم عوامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی اور ایونٹیو سلوشنز کے زیر اہتمام پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری،رومینہ خورشید عالم، ذوالفقار علی اور دیگر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔