• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رُخ خان خواتین کے بوسہ لینے پر خاموش، سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح خواتین اداکار کو گھیرے میں لے کر بغیر اجازت اداکار کے بوسے لے رہی ہیں جس پر شاہ رخ خان خاموش اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان بلاشبہ ہندی فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، ’کنگ خان‘ کے نام سے مشہور اداکار تین دہائیوں سے اپنے مداحوں کے دلوں اور تفریحی دنیا پر راج کر رہے ہیں۔

تھرل سے بھرپور ایکشن فلموں سے لے کر رومانٹک فلموں تک، شاہ رخ خان نے ہر کردار کو کمال کے ساتھ نبھایا ہے۔


شاہ رُخ خان کی اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ہے جس میں اداکار کو خواتین مداحوں میں گھرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو بغیر اجازت کنگ خان کو  مسلسل بوسے دے رہی ہیں تاہم اس دوران اداکار نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا ہوا ہے اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل اس ویڈیو پر نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ یہ خواتین ایس آر کے کو ہراساں کر رہی ہیں، بغیر اجازت کسی کو چھونا اور بوسہ لینا، چاہے وہ کوئی معروف شخصیت ہی کیوں نہ ہو، ٹھیک عمل نہیں ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جیسے خواتین اداکاراؤں کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا اور بوسہ دینا ہراساں کرنے کے برابر ہے اسی طرح یہ بھی ہراسانی ہی ہے۔

دوسری جانب اداکار شاہ رُخ خان کو اس صورتحال میں پرسکون رہنے اور تحمل مزاجی کے ساتھ مداح خواتین کے ساتھ پیش آنے پر سراہا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید