کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد (کے ٹی آئی) نے متنبہ کیا ہے کہا کہ اگر حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو ہم اپنی گاڑیاں گھروں پر کھڑی کردیں گے جس کی تمام تر ذمے داری نگراں حکومت پر ہوگی۔ کے ٹی آئی کا ایک ہنگامی اجلاس اتحاد کے صدر سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی صدارت میں ہوا، جس میں جنرل سیکریٹری سید محمود آفریدی،دیگر رہنماؤںحاجی تواب خان، محمد الیاس، کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن کے راہنماؤں فاروق احمد، دین محمد بلوچ، محمد نعیم الدین صدیقی، خیال محمد خان آفریدی، مشال خان، محمد آفتاب احمد خان، عارف علی، مسلم منی بس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فقیر محمد خان اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے شرت کی۔