• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی مشکلات میں اضافہ کی بجائے ریلیف دیا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ اور سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں اور دو وقت کی روٹی کے محتاج بنا دیئے گئے ہیں وہ اشیاء ضروریہ پوری کریں یا یوٹیلیٹی بلز جمع کرائیں، ایک جانب مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے تو دوسری جانب پٹرولیم، بجلی اور گیس کے نرخوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت بلوچستان میں عوام کے ریلیف کے لئے اقدامات کرے کیونکہ بلوچستان ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گیس و بجلی کے نام پر پولیس کے ذریعے عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے ملکی خزانہ لوٹنے والوں سے حساب لیا جائے ۔ آج موجودہ حالات کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔
کوئٹہ سے مزید