اوسلو (نمائندہ جنگ) ڈاکٹر راجہ شہزاد ضیاء بنارس کے صاحبزادے اور ڈاکٹرراجہ مبشر بنارس کے بھتیجے راجہ محمدحسین بنارس کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد الفاسیٹ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی جماعت اہل سنت امرود گرینڈا میں کی گئی۔ نماز جنازہ اورفاتحہ خوانی میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں، صحافیوں اورپاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور دعائےمغفرت کی گئی۔ محفل میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، پاکستان ایمبیسی کے سینئرآفیسر محمد ناصر شیخ، طارق محمود، صدر پی ٹی آئی ناروےحاجی افضال، چوہدری رفاقت ،جنرل سیکرٹری تحریک کشمیر ناروے چوہدری زاہد اسلم، خالد محمود چوہدری، غلام سرور، جماعت اہلسنت ناروے مسجد کےامام سید نعمت علی بخاری، مرکزی جماعت اہل سنت امرودگرینڈا مسجد کے امام صفوات اللہ مجددی، پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی،چوہدری قمر عباس ٹوانہ، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، چوہدری وسیم شہزاد، چوہدری شبیر حسین،راجہ عبدالمجید،تنویراحمد، محمدخالد کسانہ، مشتاق احمد برنالی، پرویز اختر بھٹی، راجہ مدثر سدوال، راجہ عاشق حسین، نعت خواں عابد معصومی، راجہ کاشف، راجہ محمد بنارس، نعت خواں محمد عبدالمنان، سجاد داد، ملک پرویز، طلعت محمود بٹ، انعام الحق سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔