کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف سمیت صوبے بھر کے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی ایس ایس پیز، انتظامیہ اور کسٹم حکام مشترکہ پکٹس لگائیں گے،کھانے پینے کی اشیاء کی اسمگلنگ روکنے کے لئے سندھ حکومت کی متعلقہ محکموں کو بھی ساتھ رکھا جائے۔خط کے مطابق بلوچستان سے سندھ آنے والے راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے اور کسٹم حکام کو کریک ڈائون کے لیے پولیس ٹیمیں فوری فراہم کی جائیں۔