• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت اورتعلیم خاص فوکس،عوامی خدمت کا تہیہ کرچکے ہیں،آصف دمڑ

کوئٹہ (پ ر ) نگران بین الصوبائی رابطہ وزیر انجینئر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے اپنے دفتر میں زیارت ہرنائی سنجاوی ودیگر علاقوں سے آ نے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنی مدت میں زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کا تہیہ کرچکی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی قیادت میں نگران حکومت بہت بہتر کام کر رہی ہے جس میں مزید تیزی لائیں گے، عوام مسائل پر متعلقہ محکمے کے سیکرٹریز سے مل کر حل کرتا ہوں، جس سے خوشی محسوس ہوتی ہے، صحت اور تعلیم پر میرا خاص فوکس ہے، اس میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی ، افسروں اور اسٹاف سے کہتا ہوں کہ عوام کا علاج معالجہ کریں، مستقبل کے بچوں کو پڑھائیں۔ اس موقع پر سردارزادہ نجیب اللہ دمڑ ،سردارزادہ سمیع اللہ دمڑ ،سردارزادہ عبدالقادر دمڑ ودیگر ان کے ہمراہ تھے ۔سردارزادہ نجیب اللہ دمڑ نے کہا کہ سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑاعلیٰ تعلیم نوجوان منسٹر ہیں، دن رات عوام کے مسائل کے حل کیلئے ب کوشاں رہتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید