کراچی (نیوز ڈیسک) کیا بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ نئی موساد بن گئی ہے؟ جو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول کے دور میں بھارت کا امیج ’نرم مزاج ریاست سے سخت گیر ریاست ‘ بن گیا ہے ۔ بھارت کی نیا سخت گیر مزاج اس کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول کے ’دفاعی حملہ‘ نظریئے کا شاخسانہ ہے جس کے تحت وہاں جاکر حملہ کیا جاتا ہے جہاں سے خطرہ پیدا ہورہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کےمطابق اجیت دول کا یہ نظریہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہرا ہوتا چلا گیا اور گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم کے الزامات کے دن تک بھارتی قوم نے اس کیلئے بڑا طویل وقت گزارا ہے۔