• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سنی تحریک، مرکزی اور کراچی کیلئے 8/8 رکنی کمیٹیوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری اور سیکریٹری جنرل بلال سلیم قادری نے دونوں دھڑوں کے انضمام کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آٹھ رکنی مرکزی اور 8 رکنی عبوری کمیٹی برائے کراچی کا اعلان کردیا ہے جو مرکزی و صوبائی اراکین کے اعلان تک تنظیمی معاملات کی نگرانی کریں گی، مرکزی رہنماوں نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیمی ڈسپلن کا خیال رکھتے ہوئے پارٹی کی سرگرمیوں اور ماہ ربیع الاول میں جشن میلاد النبی ﷺکی تیاریوں میں بھر پور حصہ لیں، انھوں نے کہا کہ شہید قئد سلیم قادری کے نظریے اور مشن پر چلنے والا ہر کارکن ہمارا ہے، ہم ملک میں نظام مصطفٰی کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید