اسلام آباد(ایجنسیاں)نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ نجکاری ہمارا ایجنڈا نہیں ‘ہم آج جو کچھ کررہے ہیں اس کا اختیار منتخب حکومت ہمیں دے کر گئی ہے‘ ہم نے کوئی اختیار اپنی طرف سے شروع نہیں کیا‘ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات کی بنیادی وجہ میرٹ کے بغیر تعیناتیاں ہیں‘ سرکاری کاروباری اداروں کی نجکاری اورانہیں منافع بخش بنانے کیلئے دانش مندانہ پالیسی اقدامات کاسلسلہ جاری ہے‘ ایس اوایز کے حوالہ سے مجوزہ پالیسی میں بورڈ کے ممبران کاآزادانہ تقررکیاجائیگا، بورڈ ممبران کو اپنے عہدے کی میعاد کی سکیورٹی دی جائے گی، سی ای او کی تعیناتی بہت اہم ہے، اس پر نظرثانی کی جائے گی، حکومتی ملکیتی اداروں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد اور وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاداختر نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔