• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کی جانب سے اداروں کی نجکاری ماورائے آئین ہے، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز ) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے اداروں کی نجکاری ماورائے آئین ہے ۔ پی پی سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ان کا کام صرف شفاف انتخابات کرانا ہے جبکہ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم دنیا گھومنے کی بجائے آئینی ذمہ داری پر توجہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے نگران حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے)، اسلام آباد ائیر پورٹ اور دیگر اداروں کی نجکاری آئین اور قانون سے ماورا ہے، نگران حکومت کا کام الیکشن کمیشن کی معاونت کرکے 90؍ دن میں شفاف انتخابات کرانا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے جاری اعلامیہ میں ترجمان نے نگران وزیراعظم سے سرکاری خرچ پر دنیا گھومنے کا سلسلہ ترک کرکے انتخاب کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری پر توجّہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اہم خبریں سے مزید