لاہور (کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپےو دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ۔مصطفی ٹاؤن میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر عمران و فیملی سے 6 لاکھ 70 ہزار روپے و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، جوہر ٹاؤن میں عدنان سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے و موبائل ، کوٹ لکھپت میں عامر سے 4 لاکھ 45 ہزار روپے و فون، شاہدرہ میں اختر سے 5 لاکھ و موبائل ، مانگا منڈی میں شاہد سے 7 لاکھ روپے و موبائل، یکی گیٹ میں عمر سے 3 لاکھ روپے و فون، غالب مارکیٹ میں رضوان سے 5 لاکھ 20 ہزار روپے و فون، ہربنس پورہ میں امجد سے 4 لاکھ روپے و موبائل ، برکی میں ارشد سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے و فون، سمن آباد میں اکرم سے 2 لاکھ روپے و فون، سول لائن میں انور سے 4 لاکھ روپے و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈیفنس، مانگا منڈی، غالب مارکیٹ ،مصطفی ٹاؤن سے کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلامپورہ،شاہدرہ، کاہنہ، لیاقت آباد، رائیونڈ سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔