• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبارک قاضی ساری زندگی محکوم بلوچوں کے ساتھ قدم بہ قدم چلتے رہے،بی این پی

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبرسنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری، میر جمال لانگو اور نسیم جاوید ہزارہ نے تعزیتی بیان میں بلوچی زبان کے ممتاز شاعر اور مزاحمتی مفکر و دانشور مبارک قاضی کی رحلت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک قاضی کی شخصیت ایک روشن ستارے کی مانند اپنی چمک اور روشنی دکھا کر خاموش ہوگئی۔ ان کے سینے میں ایک درمند انسان کا دل تھا جو دکھی اور مظلوم انسانوں کی آواز کو شعر و ادب کے قالب میں ڈھالتے تھے۔ وہ ساری زندگی سڑکوں پر احتجاج کرنے والے محروم و محکوم بلوچوں کے ساتھ قدم بہ قدم چلتے رہے۔ وہ اپنی طبعیت میں ایک درویش صفت صوفی تھے جن سے عوام کو بے پناہ محبت تھی۔ امیرانہ زندگی کی بجائے انہوں نے فقیرانہ زندگی کو ترجیح دی۔ وہ عوامی مزاج کے حامل ایک عوامی شاعر تھے جس کے اشعار میں وطن کا عشق و محبت جھلکتے تھے ان کی شاعری کو سن کر نوجوان نسل کے اندر وطن کا عشق پرورش پاتا تھا۔ انہوں نےکہاکہ بلوچی زبان کی جو خدمت مبارک قاضی نے کی ہے ان کے نقوش انمٹ ہیں انہوں نے فکر و فلسفہ کے شعبے میں جو شمع روشن کیے ہیں ان کی روشنی سے بلوچی ادب صدیوں تک روشن رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید