کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا ایس اوکے زونل آرگنائزر لطیف خان کاکڑ اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے کیڈٹ کالجز کی فیسوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے گورنر عبدالولی خان کاکڑ سے اضافے کو واپس لینے کامطالبہ کیاہے انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سےلوگ معاشی بدحالی کا شکارہیں ان حالات میں فیسوں میں اضافہ والدین پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔