گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان پارک کے افتتاح کے تنازع پر تند و تیز بیانات کے بعد سیز فائر ہوگیا ہے۔
کامران ٹیسوری حافظ نعیم الرحمان کی دعوت پر ادارہ نورحق پہنچے، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نیت گورنر سندھ کی بھی ٹھیک تھی، افتتاح کے موقع پر جو نعرے لگے نہیں لگنے چاہیے تھے اس پر افسوس ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ یہ ناراضگی طویل نہیں ہوگی، معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔