امریکی سینیٹر رابرٹ مینن ڈیز اور اُن کی بیوی پر رشوت لینے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔
ان دونوں پر اختیارات اور اثر و رسوخ کو غلط استعمال کرنے، بھاری رشوت لینے اور مصر کی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزامات ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے رابرٹ مینن ڈیز، امریکا کی طاقتور سینیٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور اُن پر مصری حکام کو حساس معلومات فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔
دونوں میاں بیوی کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ ڈالر مالیت کا سونا اور 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر نقد رقم برآمد ہوئی۔
سینیٹر مینن ڈیز کے خلاف 6 سال پہلے بھی کرمنل کیس چلا تھا لیکن جیوری ڈیڈلاک کی وجہ سے وہ مقدمہ خراج ہوگیا تھا۔