ہانگژو (اے ایف پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کے موقع پر شام کے ساتھ نئی ’اسٹریٹجک شراکت داری‘ کا اعلان کردیا ہے۔ شی جن پنگ اور بشار الاسد کے درمیان جمعہ کے روز چین کے مشرقی شہر ہانگژو میں ملاقات ہوئی جہاں شامی صدر مشرقی شہر میں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’’سی سی ٹی وی‘‘ کے مطابق صدر شی جن پنگ اور شامی صدر بشار الاسد دونوں نے مشترکہ طور پر چین- شام اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے قیام کا اعلان کیا۔