• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر واعظ 4 سال بعد رہا، ہزاروں کشمیری جامع مسجد سری نگر میں جمع

سری نگر (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال سے زائد عرصے تک گھر میں نظربند رکھنے کے بعد رہا کر دیا، حریت رہنما نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں 218 ہفتوں کے بعد پہلی بار نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز کی امامت کی، اس موقع پر ہزاروں نمازی سری نگر کی جامع مسجد میں انہیں دیکھنے کیلئے جمع تھے ، خواتین نے ان پر گل پاشی بھی کی جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ خطبہ کے دوران انہوں نے کہا کہ میری نظر بندی اور اپنے لوگوں سے علیحدگی کا یہ دور میرے لیے میرے والد کی موت کے بعد سب سے زیادہ تکلیف دہ رہا ہے ، اس دوران وہ آبدیدہ بھی ہوگئے ۔ میرواعظ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کی طرف سے آئینی تبدیلیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ جمعے کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ بات چیت اور امن عمل کی وکالت کی ہے، اس عمل میں شریک بھی ہوئے ہیں حالانکہ اُس کا ہمیں بہت نقصان اُٹھانا پڑا۔

اہم خبریں سے مزید