• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے ملاقات کی،باہمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید