• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پی پی میں’سیزفائر‘ کروانے کیلئے شجاعت اور فضل الرحمٰن متحرک

اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ’سیزفائر‘ کروانے کیلئے متحرک ہو گئے۔

کہا جارہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی محاذ آرائی سے شہباز شریف بھی خوش نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو۔

چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے بھی میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری سے رابطہ کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے دونوں شخصیات کو گلگت بلتستان کے الیکشن کا حوالہ دیا جہاں مدِ مقابل ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گئی تھی حالانکہ زیادہ ووٹ پی پی اور ن لیگ کے تھے۔

اہم خبریں سے مزید