ملتان ( سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن 16ویں روز بھی جاری رہا۔ایک روز میں مزید 150بجلی چور پکڑے جانے پر مجموعی تعداد10395 ہوگئی۔112نئے مقدمات درج ہونے سے کل تعداد3974 ہوگئی۔ گرفتارہونے والے بجلی چوروں کی تعداد686 ہوگئی۔مجموعی طورپر 29 کروڑ51لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 8کرور48لاکھ روپے جرمانہ وصول ہوا۔ میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں 22ستمبر 2023ء کو 145گھریلو، 4کمرشل اور ایک زرعی ٹیوب ویل پر بجلی چوری پکڑی۔