• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین یا پارٹی کے بغیر الیکشن غیر آئینی ہوں گے، کاکڑ بیان کی وضاحت کریں، پی ٹی آئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بیان کی وضاحت مانگ لی۔ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف یا انکی پارٹی کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات کو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم اپنے بیان کی وضاحت دیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ انوار الحق بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو شرانگیز منصوبوں سے الگ کریں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کے بغیر ہونے والے انتخابات کو عوام قبول ہی نہیں کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید